چینی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں آٹو موبائل مینوفیچرنگ یونٹ لگانے میں دلچسپی خوش آئند ہے ‘ ناصر حمید خاں

بدھ 27 جولائی 2016 14:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) ممبرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے چینی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں آٹو موبائل مینوفیچرنگ یونٹ لگانے میں دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پاک چائینہ اکنامک کوریڈور منصوبے کے تناظرمیں آٹو موبائل انڈسٹری،توانائی ،زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور اشتراک کار بڑھانے کے لیے چینی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو بہترین سہولیات و مراعات فراہم کر رہی ہے صوبائی حکومت کی انویسٹمنٹ فرینڈلی پالیسیوں ،ساز گار ماحول اور فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

ناصر حمید نے کہا کہ چونیاں کے مقام پر چین کے تعاون سے انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام خوشحال پنجا ب کا آغاز ہوگا،انہوں نے چینی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں جن کی قیادت معروف آٹو موبائل کمپنی جیک موٹرز کے ڈائریکٹر چن زی جیانگ کررہے تھے کی پنجاب حکومت کے ساتھ میٹنگ کے دوران چینی سرمایہ کاروں کی طرف سے صوبہ پنجاب مں آٹو موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹریز کی نہ صرف ضروریات پوری ہوسکیں گی اور ان کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی بلکہ اس فیصلہ سے پنجاب میں روزگار کے وافر مواقع بھی فراہم ہونگے۔ پنجاب میں چینی سرمایہ کاری صنعتی انقلاب کا باعث بنے گی جس سے پنجاب ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :