پاکستان اور چین کے درمیان7معاہدے اور مفاہمت کی17یادداشتوں پر دستخط درست سمت قدم ہے ‘ارشد بیگ

بدھ 27 جولائی 2016 14:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن ارشد بیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان7 معاہدوں اور مفاہمت کے17یادداشتوں پر دستخط کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی ،انفراسٹرکچر و دیگر معاہدوں سے پاک چین دوستی مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری سے نئی صنعتوں کے قیام سے ملک خوشحال ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ارشد بیگ نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے کے مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا ۔

(جاری ہے)

چینی سرمایہ کاروں کے جانب سے نئی اقتصادی زونز کے قیام اور نئی انڈسٹریز سے پاکستان کا بیرون ممالک وقار بلند ہوگا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک چائینہ تعاون کے تناظر میں ان معاہدوں پر عملدرآمد کی ایک نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے کے مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملک کے پڑھے لکھے طبقہ کو روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونے سے ملک سے بے روزگار کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :