کراچی میں فوجی گاڑی پر فائرنگ کر نتیجے میں دو جوانوں کی شہادت کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

بدھ 27 جولائی 2016 14:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کراچی میں فوجی گاڑی پر فائرنگ کر نتیجے میں دو جوانوں کی شہادت کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان کراچی میں فوجی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو جوانوں خامد حسین اور عبدالرزاق کی شہادت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتاہے اور دعا گو ہے کہ اللہ پاک شہداء کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔

یہ ایوان دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی مکمل غیر مشروط اور غیر متزلزل حمایت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تمام تر وسائل بروے کار لاتے ہوئے دہشت گردی کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کرے اور اس ضمن میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے اور کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن فی الفور جاری کیا جائے ۔