کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا ‘مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں ‘طارق فضل چوہدری

بدھ 27 جولائی 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا ‘مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور پورے پاکستان کا امن کراچی کے امن سے وابستہ ہے اور اس میٹرو پولیٹن شہر میں رینجرز کے آپریشن سے یہاں امن و امان کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے کیونکہ رینجرز نے یہاں جرائم پیشہ عناصر اور شدت پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے، کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شروع کیا گیا ہے جس میں کسی سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا جارہا، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتر صورت حال کے لیے سندھ حکومت کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :