کیپٹن صفدر کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کل ہو گی

بدھ 27 جولائی 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) رہنما کیپٹن صفدر کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت جمعرات کو الیکشن کمیشن میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا چار رکنی بینچ کیپٹن صفدر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کریگا ، کیپٹن صفدر کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے درخواست دائر کر کھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ مریم نواز کے اثاثہ جات چھپائے ہیں اورالیکشن کمیشن کو جو اثاثہ جات بتائے گئے ہیں انکی تفصیلات بھی غلط بتائی گئی ہیں ۔