فرنٹیر کور بلوچستان کی کوئٹہ ، مچھ اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی ‘ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ‘ نو افغان باشندے گرفتار

بدھ 27 جولائی 2016 14:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) فرنٹیر کور بلوچستان نے کوئٹہ ، مچھ اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ، کوئٹہ سے 9 افغان باشندے گرفتار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے مچھ میں مشرکہ کارروائی کی ‘کارروائی کے دوران 20 کلو باردوری مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا ‘ کوئٹہ میں بھی کارروائی کے دوران نو افغان باشندے حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

ایف سی نے خضدار میں بھی حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی اور تین منشیات فروش گرفتار کر کے تین کلو گرام منشیات برآمد کر لی ‘ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد گرفتار کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :