علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر نوجوان سکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کراندر داخل ہو گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جولائی 2016 14:37

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر نوجوان سکیورٹی اہلکاروں کو ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جولائی۔2016ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر سکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کراندر داخل ہونے والا مشکوک نوجوان پکڑا گیا۔ اے ایس ایف نے نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع لاہور ایئرپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ نوجوان اشفاق عبدالمجید اہلکاروں کو مسافر کا روپ دھار کر چکمہ دیتے ہوئے ایئرپورٹ کے اندر داخل ہو گیا لیکن بیرون ملک سفر کرنے کی بجائے باہر جانے والے دروازے کی جانب سے نکلنے کی کوشش پرسکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو مشکوک جانتے ہوئے اے ایس ایف کے کنٹرول روم منتقل کر دیا جسے بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایئرپورٹ پولیس کے مطابق اشفاق عبدالمجید کا ذہنی توازن درست نہیں۔اسے مکمل اور پڑتال کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :