کسٹمز انٹیلی جنس نے مسافروں کی آڑ میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کی تین بسیں تحویل میں لے لیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جولائی 2016 14:37

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جولائی۔2016ء) کسٹمز انٹیلی جنس نے مسافروں کی آڑ میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، پشاور سے سمگل شدہ آٹو پارٹس، کپڑے، موبائل اسیسریز اور ہیئرآئل کی بھاری کھیپ لے کر لاہور آنے والی مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کی تین بسیں پکڑی گئیں۔کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے شیراکوٹ اور بابو صابو انٹرچینج کے قریب پشاور سے سمگل شدہ سامان لے کر آنے والی تین مسافر بسیں تحویل میں لے لی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور سٹی بس اڈے سے چلنے والی بسوں میں مسافروں کی آڑ میں گاڑیوں کے شاک، کلچ پلیٹیں، ایئرفلٹر، آئل فلٹر، ریڈی ایٹرز، کنڈنسرز سمیت لینڈ کروزر اور لیکسیس گاڑیوں کے آٹو پارٹس، سمگل شدہ ہیئر آئل ، موبائل اسیسریز،موبل آئل اور کپڑے کی بھاری کھیپ لاہور لائی جارہی تھی۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق تینوں بسوں سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ ملک یاسین، انٹیلی جنس آفیسر سہیل مرتضیٰ، راو منصور الہٰی اور ذوالفقار ڈوگر شامل تھے۔کسٹمز انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ سمگل شدہ سامان منگوانے والے سمگلرز کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :