Live Updates

مجھے عمران خان کے علاوہ کوئی اُمید نظر نہیں آئی اس لیے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔ نعیم بخاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 14:34

مجھے عمران خان کے علاوہ کوئی اُمید نظر نہیں آئی اس لیے تحریک انصاف میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء) : معروف قانون دان نعیم بخاری نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی لیکن پی ٹی آئی ہی میں کیوں شمولیت اختیار کی یہ بات آج تک انہوں نے بتائی۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں میزبان نے جب نعیم بخاری سے سوال کیا کہ آپ نے باقی تمام جماعتیں چھوڑ کر پی ٹی آئی ہی میں شمولیت اختیار کیوں کی۔

(جاری ہے)

تو انہوں نے جواب دیا کہ یا تو میں مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں جاتا اور ڈیزل مانگ لیتا، یا دبئی جا کر آصف زرداری سے ملاقات کر لیتا، یا لندن میں الطاف حسین کے قدموں میں گر جاتا یا پھر لندن ہی میں میاں صاحب کی ہارٹ سرجری کے وقت خوشامد کرتا اور شامل ہو جاتا۔ میں نے یہ سب نہیں کیا۔ نعیم بخاری نے کہا کہ ایسے میں مجھے محض ایک ہی اُمید نظر آئی اور وہ عمران خان تھے جس کے بعد میں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات