دبئی: مونچھوں پر لگی کوکین کی تھوڑی سی مقدار نے غیر ملکی سمگلر کو پکڑوا دیا

بدھ 27 جولائی 2016 14:31

دبئی: مونچھوں پر لگی کوکین کی تھوڑی سی مقدار نے غیر ملکی سمگلر کو پکڑوا ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): دبئی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر سپین کے شہری کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس نے گزشتہ روز ایک شامی شہری کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں کوکین برآمد ہوئی ۔ شامی شہری نے دوران ِ تفتیش بتایا کہ اس نے کوکین سپین کے شہری سے حاصل کی تھی ۔ پولیس نے جب سپین کے شہری کے فلیٹ پر چھاپہ مارا تو غیر ملکی شہری نے کوکین کے استعما ل اور اس کی خریدوفروخت میں ملوث ہونے سے صاف انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

لیکن پولیس حکام کو اس کی مونچھوں پر سفید پاؤڈر دکھائی دیا جو کہ در اصل کوکین کی تھوڑی سی مقدار تھی۔پولیس نے فورا ہی مذکورہ غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا۔ پولیس غیر ملکی شہری سے تفتیش کے بعد سٹور میں چھپائی گئی کوکین بھی برآمد کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس کے ساتھ ایک غیر ملکی بھی اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ پولیس نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے اسے بھی گرفتار کر لیا۔تینوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں کوکین برآمد بھی کر لی۔ سپین کے شہری نے پولیس حکام کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ لیکن دوسرے دونوں افراد نے اپنے جرم کا اعتراف نہیں کیا ۔