دوسری مشتاق احمد میموریل نائٹ سائیکل ریس5اگست کو منعقد ہوگی

بدھ 27 جولائی 2016 14:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسرا مشتاق احمد میموریل نائٹ سائیکل ریس مورخہ 5اگست 2016ءء بروز جمعہ 11بجے شب منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

ریس کا افتتاح کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ کمشنر کراچی آفس سے کرینگے یہ اعلان ریس کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان نے کیا اُن کا کہنا ہے کہ یہ ریس کھیلوں سے محبت کرنے والے عظیم شخصیت مشتاق احمد کی یاد میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں کراچی کے 6اضلاع کے سائیکلسٹ شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :