راجرز کپ ، گائیل مونفلس نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی

بدھ 27 جولائی 2016 14:31

کینیڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) فرنچ پلیئر گائیل مونفلس نے جواؤ سوسا کو شکست دے کر راجرز کپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی ۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں جاری مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی راؤنڈ میں فرنچ پلیئر گائیل مونفلس اور پرتگال کے جواؤ سوسا مدمقابل ہوئے ۔ عالمی نمبر 7 گائیل مونفلس نے جم کر کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کھلاڑی جواؤ سوسا کی ایک نہ چلنے دی ۔ گائیل مونفلس نے بہترین شاٹس لگائے اور مقابلہ با آسانی سٹریٹ سیٹس میں چھ تین چھ تین سے مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :