چین کی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں اضافہ

بدھ 27 جولائی 2016 14:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) چین میں بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں 6.2 فیصد کے حساب سے اضافہ ہوا جبکہ موجودہ سال کے پہلے چار مہینوں میں یہ اضافہ 6.4فیصد ریکارڈ کیا گیا ،صنعتی کمپنیوں کے سالانہ ریونیو میں20ملین یوآن کا اضافہ ہوا جو کہ رواں سال کے پہلے ششماہی میں تین ٹریلین یوآن ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بیور و نے اس سال کی پہلی ششماہی کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چینی معیشت توقعات سے زیادہ آگے بڑھ رہی ہے ، رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پہلی سہ ماہی کی نسبت زیادہ استحکام رہا اور توقع ہے کہ یہ بتدریج بڑھتی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :