سوات میں خاتون نے سسر پر زیادتی کا الزام لگا دیا ، ساس کی خاموش رہنے کی دھمکی
سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 14:22
سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء) : سوات کی رہائشی ایک خاتون نے اپنے ہی سُسر پر الزام عائد کیا کہ میرے سُسر نے مجھے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور جب یہ بات میں نے اپنی ساس کو بتائی تو انہوں نے مجھے ایک تھپڑ رسید کر کے خاموش رہنے کے لیے کہا۔ چارپائی پر لیٹی خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 8 ماہ قبل جب میرے شوہر سعودی عرب گئے تو میرے سُسر نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کیا اور جب میں نے اپنے سُسر کی ان حرکات کی نفی کی تو انہوں نے مجھے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جب میں نے اپنی ساس سے اس بات کا تذکرہ کیا تو انہوں نے مجھے ایک تھپڑ رسید کر کے خاموش رہنے کا کہا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب بھی میرے شوہر فون کرتے ہیں تو میرے سُسرالی مجھے ان سے بات کرنے نہیں دیتے۔(جاری ہے)
متاثرہ لڑکی نے اپیل کی کہ مجھے محض انصاف چاہئیے۔متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے اور میری بیٹی کے گھر میں محض ایک دیوار ہے ۔
اُنیس جولائی کو جب میں نے اپنی بیٹی کی چیخ و پکار سنی تو میں مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروانے گئی جہاں پولیس نے مجھ سے گھر جانے کے دو ہزار روپے وصول کیے اور ملزم سے ملاقات کر کے واپس آگئے۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے مزید بتایا کہ کچھ دن بعد ہی میں نے پھر سے اپنی بیٹی کے چیخنے کی آواز سنی تو میں بھاگ کر گئی ۔ وہاں پہنچ کر میں نے دیکھا کہ میری بیٹی درد سے کراہ رہی تھی اور اس کے سُسر نے اس پر چاقو کے کئی وار کیے ۔ جس کے بعد میں نے دوبارہ پولیس اسٹیشن جا کر صورتحال بیان کی لیکن پولیس نے کہا کہ یہ تمہارا گھریلو معاملہ ہے اور اسے تم خود ہی حل کرو، لڑکی کی والد ہ نے بتایا کہ میری بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے چار روز بعد ڈاکٹرز نے چھٹی دی اور کہا کہ میری بیٹی کو گہرے زخم آئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.