چین ، کاروباری تنازعات نمٹانے کیلئے 16رابطہ کار سرگرم

بدھ 27 جولائی 2016 14:20

ہانگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) سنگا پور کی ایک کاروباری شخصیت فو سو ہواٹ اپنی کاروباری مصروفیات سے دو دن نکال کر یی وو میں غیر ملکیوں کے کاروباری تنازعات نمٹانے میں رابطہ کار کے فرائض انجام دیتے ہیں ،چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کا چھوٹا سا شہر یی وو کاروباری سرگرمیوں کا مرکز ہے جہاں ہر سال چار لاکھ کے قریب غیر ملکی افراد آتے ہیں جبکہ 100 ممالک کے 15ہزار افراد یہاں باقاعدہ رہائش رکھتے ہیں ،فوسو ہواٹ پندرہ ممالک کے ان سولہ غیر ملکی رابطہ کاروں میں سے ہیں جو شہر میں غیر ملکیوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات حل کرنے میں مدددیتے ہیں ، فروری 2015ء میں ایک پاکستانی کاروباری شخصیت نے شکایت کی کہ اس نے مقامی دکان سے پلاسٹک کی چوڑیا ں خریدی تھیں وہ وزن میں کم نکلیں جب میں نے ان سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو دکاندار نے رقم واپس کرنے سے انکار کردیاچنانچہ فو اسی رات ایران روانہ ہو گیا ، اس نے تمام تفصیل کے ساتھ اپنی شکایت بیان کی ، معلوم ہوا کہ چوڑیوں کے وزن میں ایک فیصد کی غلطی ہو گئی تھی چنانچہ فریقین کی رضا مندی سے متعلقہ دکاندار نے مطلوبہ رقم واپس کر دی ، گذشتہ سال بھی فو سو کو ایک درجن سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں جنہیں اس نے بات چیت کے ذریعے نمٹا دیا ،ٹیم کی کارکردگی سے لوگ مطمئن ہیں ، اب تک اس نے 96فیصد تنازعات کامیابی سے نمٹائے ہیں ۔

(جاری ہے)

فوسو ہواٹ کا کمیٹی روم رابطہ کاروں کے آبائی ممالک کے قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔فوسو کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تنازعات نمٹا کر اسے خوشی محسوس ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :