اگرصبر کا پیمانہ لبریزہوگیا تو حکمران 14اگست کا دھرنا بھی بھول جائیں گے‘ڈاکٹر طاہر القادری

بدھ 27 جولائی 2016 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ31جولائی کو اپوزیشن جماعتوں کا قومی مشاورتی اجلاس ہوگا تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا جس کے بعد اسی روز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے‘ عوامی تحریک کی ایگزیکٹوکونسل کااجلاس 29 جولائی کو طلب کرلیاہے‘ سانحہ ماڈل ٹا ؤن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اس سانحہ کے ذمہ داروں کو سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘ اگرصبر کا پیمانہ لبریزہوگیا تو حکمران 14اگست کا دھرنا بھی بھول جائیں گے‘ پاکستان کو آئین کی بجائے خواہشات کے مطابق چلایا جارہا ہے اور پاکستان کی بہتری موجودہ حکمرانوں اور اس ظالمانہ نظام سے نجات میں ہے۔

لندن سے وطن واپسی کے بعد لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ کارکنوں کو شہید کیا گیا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا‘سانحہ ماڈل ٹان کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا تاہم موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون پر اب تک صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اگرصبر کا پیمانہ لبریزہوگیا تو حکمران چودہ اگست کا دھرنا بھی بھول جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران صرف اقتدار پر نہیں بلکہ اداروں پر بھی قابض ہیں، جبکہ ماڈل ٹاون میں کروڑوں لوگوں نے قاتلوں کو دیکھا لیکن ایک شخص بھی گرفتار نہیں ہوا دوسری طرف انصاف مانگا جاتا ہے تو کہتے ہیں جمہوریت کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین کی بجائے خواہشات کے مطابق چلایا جارہا ہے اور پاکستان کی بہتری موجودہ حکمرانوں اور اس ظالمانہ نظام سے نجات میں ہے ہم نے 31جولائی کو قومی مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا جس کے بعد اسی روز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.طاہر القادری نے مزید بتایا کہ عوامی تحریک کی ایگزیکٹوکونسل کااجلاس 29 جولائی کو طلب کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :