خورشید شاہ سے سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ کی ملاقات‘ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 27 جولائی 2016 14:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی، جس میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،خورشید شاہ نے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ سندھ کی عوام کی فلاح کیلئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی، جس میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نامزد وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ سندھ کی عوام کی فلاح کیلئے کام کریں گے۔