ایل ڈی اے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے مزید ساڑھے 3ارب روپے مانگ لیے

مجموعی طور پر کنٹریکٹرز ایڈوانس، سول ورکس کی مد میں مانگی گئی رقوم 31 ارب سے تجاوز کرچکی ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جولائی 2016 14:11

ایل ڈی اے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے مزید ساڑھے 3ارب روپے مانگ لیے

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جولائی۔2016ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے )نے اورنج لائن ٹرین کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لئے مزید ساڑھے تین ارب روپے مانگ لیے ہیں، اورنج لائن ٹرین کے لئے اب تک چینی بنک سے مجموعی طور پر کنٹریکٹرز ایڈوانس، سول ورکس کی مد میں مانگی گئی رقوم 31 ارب سے تجاوز کرگئیں۔ایل ڈی اے نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے مزید ساڑھے تین ارب مانگ لیے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بل پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بھجوادیا ہے جسے تصدیق کے بعد ایگزم بنک کو بھجوایا جائے گا۔ ایل ڈی اے کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد فیزون جبکہ 2 ارب روپے سے زائد فیز ٹو کے لئے مانگے گئے ہیں۔اورنج لائن کے لئے ایگزم بنک سے بل کلیم کرنے کا دورانیہ بھی محدود کردیا گیا ہے۔ نئے طے شدہ دورانیئے کے تحت 15 روز بعد بل کلیم کرلیا جائے گا۔اس سے قبل چینی بنک سے بل کلیم کرنے کا باقاعدہ کوئی ٹائم فریم نہیں تھا۔ طریقہ کار کے تحت ایل ڈی اے بل پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کلیم کرے گی جو ایگزم بنک کو بھجوایا جائے گا۔اس وقت کنٹریکٹرز کے ایڈوانس ، سول ورکس کے مکمل ہونے والے کام اور دیگر امور کی مد میں31 ارب سے زائد مانگے جاچکے ہیں۔