جنرل راحیل شریف نومبر میں نہیں جائیں گے ۔ نبیل گبول کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 14:05

جنرل راحیل شریف نومبر میں نہیں جائیں گے ۔ نبیل گبول کا دعوی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سیاستدان نبیل گبول نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ابھی گھر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بے شک خود جاناچاہتے ہوں گے لیکن انہیں پاکستانی عوام جانے نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پاس ابھی تین چار ایسے مسائل موجود ہیں جن کا حل نکالے بغیر وہ کبھی بھی نہیں جائیں گے کیونکہ اس میں خود ان کی ساکھ بھی متاثر ہو گی۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ مجھے یہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نومبر میں جاتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :