ایل ڈی اے نے میٹرو ٹرین کیلئے مزید ساڑھے تین ارب روپے مانگ لئے

اب ہر دو ہفتے بعد منصوبے پر جاری کام کی نوعیت کے مطابق فنڈز طلب کئے جائینگے

بدھ 27 جولائی 2016 14:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے مزید ساڑھے تین ارب روپے مانگ لئے ،اب ہر دو ہفتے بعد منصوبے پر جاری کام کی نوعیت کے مطابق فنڈز طلب کئے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی مد میں مزید ساڑھے تین ارب روپے کے فنڈز مانگ لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس میں پیکج Iاور IIکے تحت رنگ روڈ سے چوبرجی اور چوبرجی سے علی ٹاؤن تک کیلئے فنڈز مانگے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ایل ڈی اے کی طرف سے اتھارٹی سے تقریباً دو ماہ بعد فنڈز کا کلیم کیا جاتا تھا تاہم اب اسے محدود کر دیا گیا ہے اور ہر دو ہفتے بعد منصوبے پر جاری کام کی نوعیت کے مطابق فنڈز طلب کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے اور منصوبے کیلئے فنڈنگ کرنے والے چینی بینک ایگزم کے درمیان کلیم کردہ یا وصول کردنافنڈز کا مجموعی حجم 31ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :