ڈولفن فورس اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

بدھ 27 جولائی 2016 13:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) لاہور کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں ڈولفن فورس اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے لاکھوں روپے نقد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس اور ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے دانش عرف ببلو گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والوں میں گینگ کا سرغنہ دانش ،علی نعمان، رزاق، سنی اور فیصل شامل ہیں۔ملزموں کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، قیمتی موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزموں نے بیس وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :