طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث آنے جانے والی 6پروازیں منسوخ

بدھ 27 جولائی 2016 13:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 6پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم فلائٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث شاہین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 718،سعودی ایئرلائنز کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 730،سعودی ایئر لائنز کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 731، ایئربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430، ایئربلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز 431اور پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 312کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔