لاہور ائیر پورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دیکر اندر داخل ہونے والا مشکوک نوجوان پکڑا گیا

بدھ 27 جولائی 2016 13:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کراندر داخل ہونے والا مشکوک نوجوان پکڑا گیا،اے ایس ایف نے نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع لاہور ایئرپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا 32سالہ نوجوان اشفاق عبدالمجید اہلکاروں کو مسافر کا روپ دھار کر چکمہ دیتے ہوئے ایئرپورٹ کے اندر داخل ہو گیا لیکن بیرون ملک سفر کرنے کی بجائے اس دروازے کی جانب لپکا جہاں سے مسافر باہر نکلتے ہیں۔

سکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو مشکوک جانتے ہوئے اے ایس ایف کے کنٹرول روم منتقل کر دیا جسے بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ایئرپورٹ پولیس کے مطابق اشفاق عبدالمجید کا ذہنی توازن درست نہیں۔اسے مکمل پڑتال کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :