ہائیکورٹ نے جعلی چیک کیس میں اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی 9ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی

بدھ 27 جولائی 2016 13:57

ہائیکورٹ نے جعلی چیک کیس میں اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی 9ستمبر تک عبوری ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی چیک کیس میں اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی 9ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے کیس کی سماعت شروع کی تو اداکار طارق ٹیڈی کی جانب سے سجاد حسین چوہان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت سجاد چوہان ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ مدعی محمد رمضان نے چچا زاد بھائیوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے 30لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ ڈرائیور نے چوری کرلیا تھا اس لیے ملزم بے قصور ہے اور اس کی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی 9ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اگلی سماعت پر ایس ایچ او سمندری سے مقدمے کی تفصیلات طلب کرلیں ۔واضح رہے کہ سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے خلاف تھانہ سمندی میں محمد رمضان کی مدعیت میں 30 لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :