دبئی: برج خلیفہ کا 3ڈی پرنٹر سے تیار کردہ ماڈل مارکیٹ میں دستیاب

بدھ 27 جولائی 2016 13:54

دبئی: برج خلیفہ کا 3ڈی پرنٹر سے تیار کردہ ماڈل مارکیٹ میں دستیاب

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): کچھ ماہ پہلے دبئی میں دنیا کے پہلے 3ڈی دفتر کی نمائش کی گئی تھی ۔ جس کے بعد دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کو 2030تک 3ڈی پرنٹر کے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک بنانے کا عزم کیا تھا۔ دبئی میں3ڈی دفتر کے افتتاح کے بعد شیخ محمد بن راشد کے خوابوں کی تکمیل کی جانب قدم بڑھنے شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دبئی کی ایک دوکان پر آپ اب برج خلیفہ کا 3ڈی پرنٹر سے تیار کردہ ماڈل دستیاب ہو گیا ہے ۔ دبئی کی سیر کرنے والے غیر ملکی سیاح نشانی کے طور پر کی چین، یا کوئی ٹی شرٹ نہیں بلکہ دبئی کی پہچان برج خلیفہ کا 3ڈی ماڈل اپنے ساتھ لے جا سکیں گے۔ دبئی برج خلیفہ کا 4جنوری 2010 کو باقعدہ افتتاح ہوا تھا۔برج خلیفہ میں دنیا کا سب سے اونچی جگہ پر بنایا گیا نہانے کا تالاب ہے ۔