کراچی میں فوجی اہلکاروں پر فائرنگ ، سی سی ٹی وی کیمرہ شہد کی مکھیوں کا بسیرا بن گیا، فوٹیج حاصل نہ ہو سکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 13:53

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء) : کراچی کے علاقہ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب گذشتہ روز پاک فوج کے دو جوانوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دونوں اہلکار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس اور سکیورٹی اداروں نے نامعلوم افراد کی تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ فائرنگ کے اس واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے البتہ کوئی بھی واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل نہیں کر سکا جس کی وجہ کیمرے پر موجود متعدد شہید کی مکھیاں تھیں جنہوں نے ایک طویل عرصہ تک کیمرے اور کیمرہ باکس کی صفائی نہ ہونے کے باعث وہیں بسیرا کر لیا تھا۔ ٹیکنیکل ٹیم کے مطابق کیمرہ باکس کی طویل عرصہ تک صفائی نہ ہونا شہید کی مکھیوں کے بسیرے کا سبب بنا۔

متعلقہ عنوان :