ایران نے پاکستان کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 13:43

ایران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء) : مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے ایران کا دورہ کیا۔ دورہ ایران کے دوران پاکستان کے مشیر قومی سلامتی نے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی کے دورہ ایران کے بعد پاکستان اور ایران کی انٹیلی جنس سربراہان کی اہم ملاقات کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔ دورے کے دوران ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شامخانی سے مذاکرات کے دو دور بھی کامیاب رہے ۔ ذرائیع نے مزید بتایا کہ ایران نے پاکستان کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروادی ہے۔

متعلقہ عنوان :