قندیل بلوچ قتل کیس ، پولیس نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد قندیل بلوچ کی بہن اور دو بھابھیوں کو چھوڑ دیا ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 13:36

قندیل بلوچ قتل کیس ، پولیس نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد قندیل بلوچ کی ..

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء) : پاکستان کے معروف ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار قندیل بلوچ کی بہن اور دو بھابھیوں کو بیان ریکارڈ کرنے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں حق نواز سمیت دیگر گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم تحقیقات میں پیش رفت ڈی این اے ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو سکے گی۔خیال رہے کہ قندیل بلوچ کو ان کے حقیقی بھائی نے ان کے آبائی گھر میں گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :