Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی وزارت اعلی کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 13:31

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء) : پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے اپنا اُمیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ خرم شیر زمان کو متفقہ طور پر وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے خرم شیر زمان کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خرم شیر زمان سندھ میں تبدیلی کی علامت ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات