جدہ:ورکشاپس کی انڈسٹریل سٹی میں منتقلی تاخیر کا شکار ،1798خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی

بدھ 27 جولائی 2016 13:29

جدہ:ورکشاپس کی انڈسٹریل سٹی میں منتقلی تاخیر کا شکار ،1798خلاف ورزیاں ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): وزارتِ لیبر برائے سماجی ترقی نے الیکٹرک اور مکینیکل ورکشاپس کی انڈسٹریل سٹی میں منتقلی کی 1798خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں ۔ وزارتِ لیبر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورکشاپس کی منتقلی ایک مسلہ بن گیا ہے ۔ انڈسٹریل سٹی میں ورکشاپ ملاکان کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔ لیکن متعدد ورکشاپس مالکان اپنی پرانی جگہوں سے انڈسٹریل سٹی میں منتقل ہونا نہیں چاہتے ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ سعودی حکومت نے عام ورکشاپس کے لیئے جدہ ائر پورٹ سے 25کلو میٹر دور النوضہ ضلع جنوبی جدہ میں انڈسٹریل سٹی تعمیر کیا گیا ہے۔ وزارتِ لیبر برائے سماجی ترقی نے ائر پورٹ کے نزدیکی علاقوں کو صاف ستھرا کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے ۔ نیا انڈسڑیل شہر جدہ ائر پورٹ سے 25کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ جس میں 268چھوٹی ورکشاپس کے لیئے جگہ فراہم کی گئی ہے۔ انڈسٹریل شہر کا کُل رقبہ 5ملین سکوئیر میٹر ہے ۔