محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے اساتذہ کے تقرر و تبادلوں پر عائد پابندی ختم کر دی،اساتذہ سے 13اگست تک درخواستیں طلب،تبادلوں کے آرڈرز 24 سے 27اگست تک جاری کئے جائیں گے

بدھ 27 جولائی 2016 13:05

لاہور۔27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے اساتذہ کے تقرر و تبادلوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس ٹی /ایس ایس ای،ای ایس ٹی/ایس ای ایس ای اور پی ایس ٹی /ای ایس ای اساتذہ سے 13اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق درخواستوں کی سکروٹنی ،میرٹ لسٹ اور اعتراضات کی جانچ پڑتال کا عمل 13اگست سے 23اگست تک مکمل کیا جائے گا ۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کی طرف سے تبادلوں کے آرڈرز 24اگست سے 27اگست تک جاری کیے جائیں گے جبکہ تبادلہ کروانے والے اساتذہ 27اگست سے 31اگست تک اپنی نئی جگہ جوائننگ دینے کے پابند ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز ،سینئر ہیڈ ماسٹرز،ہیڈ مسٹریس اور سینئر ہیڈ مسٹریس سمیت سبجیکٹ سپیشلسٹ کے لیے تقرر وتبادلوں کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق درخواستوں کی وصولی 19اگست سے 5ستمبر تک ہو گی جبکہ درخواستوں کی سکروٹنی ،میرٹ لسٹ سمیت دیگر معاملات کی جانچ پڑتال 5ستمبر سے 12ستمبر تک ہو گی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری سکولوں کے پرنسپلز ،ہیڈ ماسٹرز ،سینئر ہیڈ ماسٹرز،ہیڈ مسٹریس اور سینئر ہیڈ مسٹریس سمیت سبجیکٹ سپیشلسٹ کو تبادلوں کے آرڈر13ستمبر سے 20ستمبرتک جاری کیے جائیں گے جبکہ مذکورہ عہدیداران 20ستمبر سے 26ستمبر تک اپنی نئی جگہ تعیناتی پر جوائننگ دینے کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :