جدہ: اونٹ کو بچاتے ہوئے تیز رفتار کار دوسر ی گاڑی سے ٹکرا گئی

بدھ 27 جولائی 2016 13:04

جدہ: اونٹ کو بچاتے ہوئے تیز رفتار کار دوسر ی گاڑی سے ٹکرا گئی

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): سعودی عرب میں سالانہ ٹریفک حادثات کی شرح باقی عرب ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے ۔ٹریفک حادثات عام طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آتے ہیں۔ گزشتہ دنوں سعودی عرب نیشنل ہائی وے پرا یک تیز رفتار کار اونٹ کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرا گئی ۔

(جاری ہے)

سامنے سے آنے والی کار کے ڈرائیور نے حادثاتی طور پر اس حادثے کی ویڈیو بنا لی ۔

ڈرائیور نے اس ویڈیو کو بعد میں یو ٹیوب پر بھی اَپ لوڈ کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کار اونٹ کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا جاتی ہے ۔ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ سعودی پولیس نے ڈرائیوروں کو کھلے علاقوں میں گاڑیوں کو احتیاط سے چلانے پر زور دیا ہے.