نواز شریف کی حکومت ایک ماہ کی مہمان ہے۔ چوہدری غلام حسین کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 13:01

نواز شریف کی حکومت ایک ماہ کی مہمان ہے۔ چوہدری غلام حسین کا انکشاف

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء) : پاکستان کے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے وفاقی وزرا آپس میں ایک دوسرے سے بات چیت ہی نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ چوہدری نثار علی خان نے کابینہ کے اجلاس میں اپنے حلقے میں بجلی کی صورتحال پر ناراضگی اور خفگی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ اگر نواز شریف اور کابینہ کی یہی صورتحال رہی تو نواز حکومت محض ایک ماہ کی مہمان رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین بار وزارت عظمیٰ سنبھال چکے ہیں لیکن اس بار چوتھی بار تو دور کی بات آئندہ ایک ماہ میں ہی ان کی وزارت عظمیٰ ختم ہونے کا امکان ہے۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :