بائیو میٹرک تصدیق اور پالیسی سازی میں ٹیلی نار نے حکومت سے تعاون کیا، انوشہ رحمان

بدھ 27 جولائی 2016 12:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء)وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق اور پالیسی سازی میں ٹیلی نار نے حکومت سے تعاون کیا اور گرے ٹریفک پر قابو پانے میں موبائل کمپنی نے حکومت کا ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو موبائل کمپنی ٹیلی نار کو فورجی لائسنس دینے کی تقریب سے وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فور جی لائسنس سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا،بائیومیٹرک تصدیق اور پالیسی سازی میں ٹیلی نار نے حکومت سے بہت تعاون کیا ہے اور گرے ٹریفک پر قابو پانے میں موبائل کمپنی نے حکومت کا ساتھ دیا۔وزیرمملکت آئی ٹی نے فورجی لائسنس ٹیلی نار کے سی ای او وہاب عرفان کے حوالے کردیا۔