وزیراعظم نے راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنیکی منظوری دیدی

بدھ 27 جولائی 2016 12:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے کی منظوری دیدی ۔ بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید‘ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی‘ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار سکندر حیات ‘ شاہ غلام قادر‘ مشتاق منہاس‘ جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم سمیت آزاد کشمیر سے منتخب ہونے والے اراکین قانون ساز اسمبلی نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :