حج کرپشن کیس، حامد سعید کاظمی کی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 27 جولائی 2016 12:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے حج کرپشن کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ، حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سزا کے خلاف اپیل کر چکے ہیں، ٹرائل کے دوران کسی کو مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا ویسے بھی وہ تین سال 8 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعہ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے 6 سال سزا سنائی جبکہ وہ تین سال آٹھ ماہ سے زیادہ عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔

سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی جاچکی ہے ، ٹرائل جاری ہو تو کسی کو مجرم نہیں ٹہرایا جا سکتا۔ ان کو پراپیگنڈا کا نشانہ بنایا گیا جبکہ شواہد سے الزامات ثابت نہیں ہوتے اور ان کو امید ہے کہ وہ ان الزامات سے بری ہو جائیں گے اس لیے عدالت عظمی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت منظور کرے۔