میگا کرپشن کیس ، سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

بدھ 27 جولائی 2016 12:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے نوٹوں کا خزانہ برآمد ہونے کے کیس میں سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کو بھی زیر حراست میں لیا گیا تھا جبکہ وہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں تھے اور ریمانڈ ختم ہونے پر میر خالد لانگو کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے میر خالد لانگو کے جسمانی ریمانڈ میں مزید14روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 11اگست کو دوبارہ نیب کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :