اسامہ کو انجام تک پہنچانے کیلئے ہیلری کی کوششوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا :بل کلنٹن

بدھ 27 جولائی 2016 12:41

فلاڈلفیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی۔2016ء)سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیئے ہیلری کلنٹن کی کوششوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،لادن کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم کی سلیکشن ہیلری کلنٹن نے ہی کی تھی۔ فلاڈلفیا میں ڈیمو کریٹک کنونشن کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے واقعہ میں بھی ہیلری کلنٹن نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور سینیٹ کے فلور پر بھی یہ کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

بل کلنٹن نے کہا کہ اگر آپ مسلم ہیں اور دہشت گردوں سے نفرت کرتے ہیں تو آپ امریکہ میں رہیں اور ہیلری کلنٹن کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں۔

(جاری ہے)

امریکہ ہم سب کا ہے اور ہیلری کلنٹن کامیاب ہو کر امیگریشن ریفامز کرینگی۔ آپ کو کوئی اس ملک سے نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن جب سیکرٹری آف سٹیٹ تھی تو اْس نے ایران کو ٹیبل پر لانے کے لیئے اہم کردار ادا کیا ، ہیلری کلنٹن نے بحثیت رکن سینٹ کی آرمڈ کمیٹی کے امریکی مفادات کے لئے اہم فیصلے کیے اور ایسی تجاویز دیں کہ امریکہ متحد اور دنیا کی رہنمائی کرتا رہے۔

ہیلری کلنٹن ایک باصلاحیت خاتون اور گْوناں گوْں خوبیوں کی مالک ہیں امریکی تاریخ میں وہ پہلی خاتون صدارتی امیدوار بنی ہیں اور وہ امریکی صدر بھی بن کر تاریخ رقم کرینگی۔ کنونشن سے ڈیمو کریٹک سینیٹروں نے بھی خطاب کیا ، ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کو 15 ہزار سے زائد ملکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور صحافی اس کنونشن کی کوریج کرنے کے لیے فلاڈلفیا میں موجود ہیں.کنونشن میں پاکستانیوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

کنونشن میں موجود پاکستانی امریکنز شفیق صدیقی اور ملک ندیم عابد نے " گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلری کلنٹن کا صدر بننا وقت کی نہ صرف ضرورت ہے بلکہ عالمی برادری کے لیئے بھی ایک نیک شگون ہے۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے ہیلری کلنٹن کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ امریکی تاریخ میں میں وہ پہلی خاتون ہیں جن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کنونشن کے دوران ووٹنگ کے نتیجے میں 2382 ڈیلیگیٹس ووٹ حاصل کیے اب 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں ان کا مقابلہ ریپبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا۔