سیالکوٹ ،شدید بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق

بدھ 27 جولائی 2016 12:39

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی۔2016ء) سیالکوٹ میں ہو نے والی شدید بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں ہو نے والی شدید بارش کی وجہ سے سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے بھوپالوالہ ٹاؤن کمیٹی کے مغرب کی جانب ایک گا ؤں ڈھلم بلگن میں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو بچے حسن ولد دلشاد عمر5سال اور عاصمہ دخترمحمد رفیع عمر12سال چھت کے سوئے ہو ئے تھے کہ اچانک نیچے گرنے سے دب کر جا ں بحق ہو گے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبو لینس مو قع پر پہنچ گئی اور دونوں بچوں کی نعشوں کو سمبڑیال سول ہسپتال پہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :