دبئی: ہندوستانی شہری نے شابنگ مال میں 90 سالہ خاتون کیساتھ زیادتی نہیں کی:دبئی پولیس

بدھ 27 جولائی 2016 12:35

دبئی: ہندوستانی شہری نے شابنگ مال میں 90 سالہ خاتون کیساتھ زیادتی نہیں ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): دبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر دبئی کے ایک شاپنگ مال میں 90سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی خبر کی تردید کر دی ہے ۔ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر کسی نامعلوم شخص کی طرف سے خبر لگائی گئی تھی جس کا عنوان” دبئی کے شاپنگ مال میں ہندوستانی شہری کی 90سالہ خاتون سے زیادتی “ تھا۔

دبئی پولیس نے اسکے بعد مکمل تحقیقات کیں ہیں ۔ جس کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی یہ صرف افواہیں اور ان خبروں میں کوئی صد اقت نہیں ہے۔ دبئی پولیس کے ترجمان کا کہناتھا کہ ایسی خبریں سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر پھلائی جا رہی ہیں۔ دبئی پولیس نے ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ ” غلط افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی“۔ دبئی پولیس نے کہا ہے کہ تمام شہری بالکل محفوظ ہیں ۔ ان کے تحفظ کے لیئے ہر طرح کی کوششیں کیں جارہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے تمام پولیس ڈپارٹمنٹس اور خاص طور پر دبئی پولیس اپنے طور پر شہریوں کے تحفظ کے لیئے کوشاں ہیں ۔ شہریوں کو تحفظ فراہم کر نا ہماری ذمہ داری ہے ۔ جس کو تمام محکمے بخوبی ادا کر رہے ہیں۔