وزیر اعظم نواز شریف نے فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بنانے کی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 12:31

وزیر اعظم نواز شریف نے فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بنانے کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بنانے کی منظوری دے دی۔ خیال رہے کہ فاروق حیدر دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے فرائض انجام دیں گے۔فاروق حید ر کا کہنا تھا کہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں میرا ایجنڈا میرٹ ہو گا۔ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔