نیپال اور بھارت سیلاب کی لپیٹ میں‘نیپال میں 40سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہیں :حکام

ریاست بہار کے آٹھ اضلاع کے 1324 دیہاتوں کی پانچ لاکھ کی آبادی سیلاب سے متاثر ہے۔بھارتی امدادی ادارے کے اعدادوشمار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جولائی 2016 12:21

نیپال اور بھارت سیلاب کی لپیٹ میں‘نیپال میں 40سے زیادہ افراد ہلاک اور ..

کھٹمنڈو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جولائی۔2016ء) نیپال میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے40سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔نیپال میں مون سون کی بارشوں کے باعث دریاوں میں تغیانی ہے اور لینڈ سلائیڈز کے باعث متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔نیپال کی وزراتِ داخلہ کے ترجمان جھنکا ناتھ دھکل نے بتایا دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک سکول کی عمارت کے ایک حصے کے گرنے سے دو بچے ہلاک ہوئے۔

جبکہ اب تک 40سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو چکے ہیں۔امدادی کارکن لوگوں کو بچانے کے لیے ربڑ کی کشتیاں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کر رہے ہیں۔ادھر نیپال میں جاری مسلسل بارشوں کے باعث انڈیا کی ریاست بہار میں سیلابی صورتحال ہے اور حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاست کے آٹھ اضلاع میں صورتحال انتہائی خراب ہے۔ بیشتر ندیوں میں تغیانی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جوائنٹ سکریٹری انرود کمار نے بتایا کہ سپول، ارریہ، کشن گنج، دربھنگہ سمیت آٹھ اضلاع کے 1324 دیہاتوں کی تقریباً پانچ لاکھ کی آبادی سیلاب سے متاثر ہے۔سیلاب میں پھنسے لوگوں کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کے امدادی کام کی رفتار بہت سست ہے جبکہ حالات مسلسل قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔اسی اثنا میں گنڈک بیراج سے منگل کی رات 5.50 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :