ہنڈا اٹلس کے منافع میں 3.2 فیصد کمی

بدھ 27 جولائی 2016 12:08

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے منافع میں 3.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈا کارز کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 2016ء میں 30 جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 1.05ارب روپے رہا ہے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 1.08ارب روپے کا خالص نفع حاصل ہوا تھا۔ کمپنی نے رواں سال کیلئے 7.36 روپے فی حصص کی آمدنی کا اعلان کیا ہے جبکہ سال 2015 ء کے اسی عرصہ کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدن 7.60 روپے رہی تھی۔