گذشتہ مالی سال کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات میں 15 فیصداضافہ

بدھ 27 جولائی 2016 12:06

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) گذشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 15 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مصالحہ جات کی قومی برآمدات کا حجم 76.16 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال 2014-15 ء کے دوران 66.216 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق مقدار کے لحاظ سے بھی مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 8.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں مدد حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :