سعودی عرب میں ملازمت کے لیے مقیم امریکی انجینیر کا قبول اسلام

بدھ 27 جولائی 2016 12:04

سعودی عرب میں ملازمت کے لیے مقیم امریکی انجینیر کا قبول اسلام

ریاض ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) سعودی عرب میں گذشتہ 55 سال سے ملازمت کی خاطر سکونت پذیر ایک امریکی الیکٹریکل انجینیرنے اسلام قبول کر لیا۔ قبول اسلام کے بعد امریکی نو مسلم نے اپنا نام نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم کی نسبت سے ’محمد‘ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق 87 سالہ البرٹ ہانس 1961ء میں امریکا سے سعودی عرب منتقل ہوئے ۔انہوں نے 55 سال سعودی عرب میں گذارے۔ اس دوران الحمراء شہر میں ان کا ایک دینی دعوت وارشاد مرکز میں بھی آنا جانا رہا۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کا باریک بینی سے مطالعہ جاری رکھا۔ آخر کار سیرت النبی اور اسلام کے اخلاق حسنہ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :