گزشتہ مالی سال کے دوران بسوں کی پیداوار میں 85.79 فیصد ،ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں 35.65 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات پاکستان

بدھ 27 جولائی 2016 11:51

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) گزشتہ مالی سال 2015-16کے دوران بسوں کی پیداوار میں 85.79 فیصد جبکہ ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں 35.65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 2015-16ء کے دوران ملک میں 994 بسوں کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں 535 بسیں تیار کی گئی تھیں اس طرح ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مقامی پیداوار 33ہزار 632یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال میں ملک میں 24 ہزار 794 ہلکی گاڑیوں کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

اس طرح مالی سال 2014-15ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران بسوں کی ملکی پیداوار میں 85 فیصد سے زائد جبکہ ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کاروں اور جیپوں کی ملکی پیداوار میں بھی 2157 فیصد ‘ موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 16.65 فیصد اور ٹرکوں کی پیداوار میں 37.11 فیصد کا خوشگوار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ آٹو موبائیلز کے شعبہ کی ترقی سے ملک میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کی عکاسی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :