آئی سی آئی پاکستان اور برطانیہ کی کمپنی کوجینٹ بریڈنگ نے باہمی شراکتداری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

بدھ 27 جولائی 2016 11:51

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی۔2016ء) آئی سی آئی پاکستان اور برطانیہ کی کمپنی کوجینٹ بریڈنگ نے باہمی شراکتداری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ملک میں لائیو سٹاک کے شعبی کی ترقی اور نشوونما کیلئے مصنوعی سیمین فراہم کئے جائیں گے۔ آئی سی آئی پاکستان کے نائب صدر برائے لائف سائینسسز اینڈ سٹریٹیجی سیمی کیچمری نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت آئی سی آئی برطانیہ سے بہترین نسلوں کے سیمینز درآمد کرکے ملک بھر میں ڈسٹری بیوٹ کرے گی تاکہ اچھی نسل کے جانوروں کی افزائش نسل کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان میں بھی بین الاقوامی معیار کی سٹیٹ آف دی آرٹ پیداواری سہولیات قائم کی جائیں گی۔ اس وقت پاکستان میں لائیو سٹاک کی تعداد تقریباً 76 ملین ہے لیکن معیاری بیلوں اور بھینسوں کی کمی کے باعث بریڈنگ میں مشکلات ہیں جبکہ مقامی طورپر تیار کئے جانے والے سیمین ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں غیر معیاری اور طلب سے بھی کم ہیں انہوں نے کہا کہ معاہدے سے ملک میں مصنوعی سیمین کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے آئی سی آئی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جو ملک میں لائیو سٹاک کے شعبہ کی تمام تر خدمات فراہم کرتی ہے۔ اور کمپنی اس وقت چارے اور افزائش نسل سمیت دیگر تمام تر سہولیات فراہم کررہی ہے جن میں مصنوعی طور پر افزائش نسل کے لئے تولیدی مادہ کی دستیابی بھی ممکن بنا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :