ریاض: شہری اپنی نجی کاروں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں: وزارتِ ٹرانسپورٹ

بدھ 27 جولائی 2016 11:43

ریاض: شہری اپنی نجی کاروں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں: وزارتِ ..

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء): سعودی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ سعودی شہری اپنی نجی کاروں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ وزارتِ ٹرانسپورٹ نے اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔ اس نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے سعودی شہریوں کو روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہو ں گے۔ نئے قانون کے لاگو ہونے سے مسافروں کی نقل و حمل میں بھی آسانی پیدا ہو گی۔

(جاری ہے)

اس وقت سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد ٹیکسی چلانے کے پیشے سے وابسطہ ہے ۔ لیکن سعودی شہریوں کو اپنی نجی کاروں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت کے بعد اس شعبے میں سعودی شہریوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔ نئے اقدامات سے ملازمت کے خواہاں سعودی شہری،یونیورسٹی طلبہ، حکومتی اور نجی اداروں کے ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔ حکومت ان سعودی شہریوں کو ترجیع دے گی جو ”jadara“ اور” saed“ سسٹم سے انرول ہو ں گے۔ وزارتِ ٹرانسپورٹ نے نئے سسٹم کے بارے میں سروے شروع کرد یا ہے ۔تا کہ معلوم کیا جاسکے کہ کتنے افراد اس پیشے سے منسلک ہیں۔