پاکستان میں جمہوریت کے حامی ہیں، پاک ترک دوستی گروپ

بدھ 27 جولائی 2016 11:38

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) ترک رکن پارلیمنٹ و سربراہ پاک ترک دوستی گروپ برہان کیا ترک نے کہاہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پاکستان سمیت سب کے لیے پیغام ہے۔ تبدیلی کی اصل بنیاد ووٹ ہی ہے۔ پاکستانی عوام و حکومت کے مشکور ہیں کہ اس نے ترک عوام کا ساتھ دیا، ہم پاکستان میں بھی جمہوریت کے ہی حامی ہیں۔ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے اصل کردار فتح اللہ گولن ہی تھے، جن کے افراد پاکستان میں پاک ترک اسکول چلا رہے ہیں۔

پاک ترک اسکولز کے بارے پاکستانی حکومت و عوام نے ہی فیصلہ کرنا ہے۔ غالبا پاکستان ان افراد کے ساتھ مزید نہیں چلے گا، لیکن طلبہ کے ساتھ زیادتی بھی نہیں ہوگی ،نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں برہان کیا ترک کا کہنا تھا کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پاکستان سمیت ساری دنیا کے لیے سبق ہے اور ترک عوام نے فوجی بغاوت کو ناکام بنا کر تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام و حکومت کے مشکور ہیں کہ اس نے ترک عوام کا ساتھ دیا، ہم پاکستان میں بھی جمہوریت کے ہی حامی ہیں۔ترکی کی کبھی خواہش نہیں ہوگی کہ پاکستان میں فوجی بغاوت ہو، ترکی ہمیشہ پاکستان اور دنیا بھر میں منتخب افراد کی ہی حمایت کرئے گا۔برہان کیا ترک نے کہا کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے اصل کردار فتح اللہ گولن ہی تھے، جن کے افراد پاکستان میں پاک ترک اسکول چلا رہے ہیں۔

پاک ترک اسکولز کے بارے پاکستانی حکومت و عوام نے ہی فیصلہ کرنا ہے۔ غالبا پاکستان ان افراد کے ساتھ مزید نہیں چلے گا، لیکن طلبہ کے ساتھ زیادتی بھی نہیں ہوگی۔برہان کیا ترک کا کہنا تھا کہ طیب اردگان ترکی کے منتخب و مقبول عوامی صدر ہیں، تاہم ان کے بعض مخالفین ان پر خودکش حملہ کرکے ترکی میں خانہ جنگی لانا چاہتے ہیں، مگر وہ کامیاب نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :