ملتان اور اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے

بدھ 27 جولائی 2016 11:34

ملتان /اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) ملتان اور اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو مارے گئے جبکہ دس فرار ہو گئے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ملتان میں پولیس نے جلیبی موڑ کے قریب گھر میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں چھپے ہوئے ڈاکووٴں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو طارق اور ذوالفقار ہلاک ہو گئے جبکہ 7 سے 8 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ملزم ذوالفقار مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں میں مطلوب تھا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے نشترہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ دوسری جانب اوکاڑہ میں دیپالپور بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زاہد موہل مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم دو ماہ پہلے اوکاڑہ بخشی خانے سے فرار ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :